Mujarib Amal-e-HUMZAD. ھمزاد کے مجرب عمل وظائف



عمل ھمزاد درج زیل ہیں

عملیات کی بہت سی کتابیں پڑھی ہیں میں نے ان میں ھمزاد کے عملیات کو پوری صحت کے ساتھ بغیر کسی غلطی جو عمل صد فی صد درست ہیں وہ لکھ رہا ہوں 


    دیگر عمل ہمزاد سند۔ 01


اس عمل کو پڑھتے وقت ٹوپی، کرتا، اور پائجامہ وغیرہ اپنا لباس سب اُلٹا پہنیں۔ یہ عمل رات کے آخری حصہ میں اُس وقت کیا جائے جب دنیا والے سو رہے ہوں۔ پڑھنے والی جگہ پر کوئی دوسرا نہ ہو ۔ روشنی کے لئے چراغ، لالٹین یا لیمپ وغیرہ جلا لیں اور یہ کلام (قيم لا سمح لا هلا مُسب) ایک ہزار نو سو انیس مرتبہ 1919 مرتبہ پڑھیں . تعداد کا بہت خیال رہے۔ اگر تعداد میں کمی بیشی ہو گی تو اثر نہ ہوگا ۔ یہ عمل انیس روز تک پڑھیں۔ خدا نے چاہا تو ہمزاد حاضر ہو گا۔ عمل بالکل صحیح پڑھا جائے کیسی اثر کے تحت دل پر خون کا غلبہ


نہ ہونے پائے ۔ اس میں کھانے پینے کے لئے کوئی پر ہیز نہیں ہے۔

یہ عمل تین چار جگہوں پر لکھا دیکھا میں نے ھمزاد کے عاملین نے خود یہ عمل اپنی کتب میں لکھا ہی لیکن 

          افسوس کہ اس میں عبارت کو غلط طریقے سے لکھا گیا ہے میں نے بہت ریسرچ کی جس سے اس کی اصل کا مجھے علم ہوا دراصل یہ عمل   حضرت خواجہ حسن نظامی۔ کا آزمودہ ہے جو انہوں نے 1900 عیسوی میں کہیں کیا تھا   زنجانی جنتری میں بھی ہے کاش البرنی میں بھی ہے  خواجہ حسن نظامی صاحب عمل میں ناکام ہوئے تھے ڈر گئے تھے اور چھ 6 ماہ بیمار رہے کہیں لکھا ہے کہ وہ کامیاب ہو گئے تھے حالانکہ یہ جھوٹ پے اگر کامیاب ہو جاتے تو کسمپرسی کی سی زندگی نہ گزارتے  میں جو بھی عمل لکھوں گا وہ درست ہو گا کیونکہ میں نے پوری ریسرچ کی ہے


اصل عمل 

         یہ دراصل الٹی بسم اللہ ہے خواجہ صاحب اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ یہ عمل سفلی نہیں ہے کیونکہ اس میں لفظ الٹانے پر کوئی مطلب یا شرکیہ کلمہ نہیں بنتا 

         پس پشت چراغ جلائے  خواجہ صاحب نے کھڑے ہو کر کیا تھا اس عمل میں ۔7 ۔8 گھنٹے لگتے ہیں رات کو کیا جاتا ہے۔۔☠️۔

         "مِیحرلان محرلاہ لامسب"  یہاں میں زیر زبر نہیں لکھ رہا کیونکہ بلاگ میں لکھتے ہی زیر زبر الٹ ہو جائیں گے اگر کسی کو عمل کرنا ہو تو رابطہ کرے ای میل میں یا میرے واٹس ایپ گروپ میں جوئن کرے 

         اس کی اصل تعداد 19019 انیس ہزار انیس ہے جو 19 دن لگاتار پڑھنی 

         دوران عمل بسم اللہ کو کبھی نہیں پڑھنا اگر پڑھ لیا تو عمل خراب ہو جائے گا  نماز میں بھی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نہیں پڑھنا 

حصار کرنا بھی لازم ہے کسی بھی عمل میں حصار کریں اسکی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے ورنہ ھمزاد حصار توڑ کر  اندر ا جائے گا 

      لیکن عمل کی زکوٰۃ ادا کرنی ہو گی اسکو 3125 بار 40 دن تک پڑھنا ہو گا زکوٰۃ ادا ہو جائے گئ اسکے بعد عمل شروع کریں 

      کوئی بھی عمل نو چندی جمعرات کو شروع کیا جاتا ہے

      اسلامی ماہ کے پہلے تین دن چھوڑ کر جو جمعرات ائے وہ نو چندی 

جمعرات ہے۔


عملیات ہمزاد اسم اعظم۔ 02

اس عمل کے لئے سب سے پہلے زکواۃ نہایت ہی لازمی اور ضروری ہے۔ جب تک زکوۃ ادا نہ ہو گی عمل ہر گز اثر نہ کرے گا۔   

                           سلام قَوْلاً من رَّب الرحیم۔ 

                 اس کی زکواۃ ہے۔ تعداد میں سوالاکھ چالیس40 روز میں ختم کرکے حساب سے کہ درروزانہ تین ہزار ایک سو پچیس3125 مرتبہ پڑھنا ہوگا۔ بعد ازاں ادائیگی زکوٰۃ

                  روزانہ آٹھ سو اٹھارہ بار پڑھیں اور منتظر ہیں۔ انشاء اللہ العزیز اکیس روز کے اندر اندر ہمزاد حاضر ہو گا۔ دوران زکواۃ میں گوشت کسی قسم کا نہ کھائیں۔ پیاز لہسن اور مولی سے پر ہیز کریں۔ دودھ دہی کھا سکتے ہیں یہ عمل تنہائی میں بیٹھ کر پڑھیں


عمل ھمزاد ایت کریمہ    03

اس عمل کے لئے سب سے پہلے زکواۃ نہایت ہی لازمی اور ضروری ہے۔ جب تک زکوۃ ادا نہ ہو گی عمل ہر گز اثر نہ کرے گا۔             

                لاالہ الاانت سبحانک انی کنت من الظالمین۔             

                 اس کی زکوۃ ہے۔ تعداد میں سوالاکھ۔ چالیس40 روز میں ختم کرکے حساب سے کہ درروزانہ تین ہزار ایک سو پچیس3125 مرتبہ پڑھنا ہوگا۔ بعد ازاں ادائیگی زکوٰۃ

                  روزانہ 3125 بار پڑھیں اور منتظر رہیں۔ انشاء اللہ العزیز چالیس روز کے اندر اندر ہمزاد حاضر ہو گا۔ دوران زکوۃ میں گوشت کسی قسم کا نہ کھائیں۔ پیاز لہسن اور مولی نیز یہ جلالی عمل ہے پرھیز جلالی و جمالی کرنا ھو گا کسی استاد کی اجازت سے کریں ورنہ خوف جاں ہے اس میں خطرات آتے ہیں

اس کا ھمزاد بہت طاقتور ہوتا ہے  عمل سے قبل استخارہ کریں


     عمل ھمزاد یا ودود۔    04


اس میں بھی پہلے والے پرھیز کرنے ہیں اب اس اسم کو روزانہ 1100 بار پڑھنا ہے یہ اسم تسخیر کیلیے موزوں ہے زکوٰۃ کے بعد اگر کسی سے کوئی کام ہو جائز تو اس اسم کو 320 بار پڑھ کر دعا کرے وہ شخص انکار نہ کرے گا 


اسم یہ ہے  

                                         یاودو 

               اس اسم کی زکوٰۃ کا طریقہ  

               : چالیس دن تک 1280 بار یا اگر مزید عمل کو طاقتور بنانا ہو تو 3125 بار چالیس40 روز تک جلالی و جمالی پرھیز کے ساتھ پڑھے اور دوران زکوۃ ھر پیر اور جمعرات کو صدقہ کرے 

         اناج قبرستان میں کیڑوں کو ڈال دے سات مٹھی اناج ہو کوئی سا بھی

         پھر 21 دن کی نیت سے عمل شروع کرے روزانہ 1100 بار اسم کو بعد نماز عشا پڑھے پس پشت چراغ جلائے کھڑے ہو کر عمل کرے 

        اگر زکوٰۃ خود ادا کر لی تو اجازت کی ضرورت نہیں البتہ کسی ولی اللہ سے تزکرہ کر لے تا کہ اگر کوئی غلطی ہو جائے تو رجعت سے محفوظ رہے

     حصار ہر با موکل عمل میں ضروری ہے   حصار  ویسے تو یہ ہے     

       

     اول آخر درود ابراھیم 3 بار سورہ اخلاص اور ایت الکرسی اور        چاروں قل 3،3 تین تین بار پڑھے اور انگلی پر دم کرے اور اپنے 

              گرد بڑا سا کڑا دائرہ بنا لے ایک دفعہ حصار کھینچ لیا تو باہر نہ جائے جب تک عمل پورا نہ ہو جائے دائرہ زرا بڑا بنائے کے چراغ اور 

              اسکے لوازمات بھی اندر آ جائیں  اب 7 سات بار آیت الکرسی اور  

              تیسرا  کلمہ سات 7 بار پڑھ کر اپنے ارد گرد حصار کر لے یہ اس عمل 

              کے لیے ہے۔ دوسرے عملیات میں حصار دوسرا ہے اسکی زکوٰۃ بھی 

              دینا ہوتی ہے 


یہ وہ عمل ہیں جو صحت کے اعتبار سے درست ہیں اور قوی ہیں عامل زکوٰۃ کا طریقہ نہیں بتاتے جس سے عمل میں اثر پیدا نہیں 

کوئی بھی باموکل عمل شروع کرنے سے پہلے زکوٰۃ دیں اس سے بھی پہلے دو نفل توبہ کے پڑھیں اور چار نفل ایصال ثواب کی نیت سے اپنے مرشد اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ اہل بیت اور اپنے علاقے کے ولی اللہ جو فوت ہو گے اور حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کو ایصال ثواب کریں صدقہ دیں اور  درود ابراھیم کو لگاتا ر پڑھیں تا کہ روحانیت بیدار ہو اور کسی مزار پر جا کر حاضری دیں کسی بھی ولی اللہ کو روزانہ یسین پڑھ کر ہدیہ کریں۔۔۔

باقی عملیات وظائف اور حصار اعظم اگلے صفحات پر 

              






Comments